ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سے زائد افرادکا ڈیٹا بھیجا گیا

ایف بی آر کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے نان فائلرز کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنا شروع کر دیں۔
ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمز بند کر دیں۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سے زائد افرادکا ڈیٹا بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ساڑھے 5 لاکھ افراد کی نشاندہی کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ابتداء میں موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا لیکن ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے سیکشن 114 بی کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا آغاز کر دیا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر ہر صورت 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے لئے کارروائی جاری رکھے گا۔

وفاقی حکومت کا سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اورکزئی میں دہشت گردوں کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
- 5 گھنٹے قبل

ایران کی اپنی عوام سے واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈیلیٹ کرنے کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے ترقی
- 4 گھنٹے قبل

کراچی ، راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کا تہران میں امام حسین یونیورسٹی سمیت سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹس پر حملے کا دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل

ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 11 منٹ قبل

شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان، بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتربندرہیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹر کرنے کا اختیار
- 16 منٹ قبل

ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ
- 4 گھنٹے قبل