جی این این سوشل

صحت

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جون میں ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایت

اجلاس کو بتایاگیا کہ سکولز، کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبا کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی  جون  میں ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے آخر تک ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ائیرایمبولینس سروس دور دراز علاقوں سے ہنگامی صورتحال میں مریضوں کومنتقل کرے گی ۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ سکولز، کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبا کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے طلباء کیلئے سی پی آر تربیتی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

 

دنیا

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں مزید حمایت ملنے کا امکان

سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں  مزید حمایت ملنے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونےکے بعد اورکملا ہیرس کےامریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد ڈیموکریٹ پارٹی کیساتھ جڑ گئی ہے۔


کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق 29فیصد امریکی مسلمان کملاہیرس کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ ہیں تاہم گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹین کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ امریکی مسلمانوں کی تعدا28فیصد ہے۔


جب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے تو انہیں صرف7فیصد امریکی   مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی جبکہ سٹین کو اس وقت36فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، امریکن پیپلزپارٹی کے امیدوار کورنل ویسٹ کو25فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔


سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور:-سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں -

201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنا شروع ہوگیاہے -جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی پانچ بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیاگیا-لاہور الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا-

ملتان الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا -فیصل آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا-گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف ملا -اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا -بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کر دی گئی ہے -سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا - وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کا ناممکن کام ممکن کردکھایا ہے -

انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے -عوام کو مزید ریلیف دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن کر دکھانا، ہمیشہ وعدہ نبھانا ہی نوازشریف کی روایت ہے -نواز شریف کے دور کی سستی روٹی، بجلی کو عمران خان نے مہنگا کیا، ہم پھر اسے واپس سستا کر رہے ہیں -مہنگائی پر قوم کا مجرم عمران خان ہے جو مہنگائی واپس لایا -مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے آئی ایم کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت عمران خان کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی-وزیراعلی مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے کی خدمت کی ایک نئی تاریخ بنا رہی ہیں -

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا، بہترین خدمت کا نظام لانا اور صوبے کو دنیا میں ترقی کی مثال بنانا، مریم نوازشریف کا مشن ہے- سینئر منسٹر نے بتایا کہ پانچوں کمپنیوں کی جانب سے ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل تیزی سے جاری ہے -اِن شاء اللہ شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مستقل ریلیف دینے کا اگلا مرحلہ جلد شروع کریں گے -صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے -201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ 16 اگست کو پنجاب کے عوام کے لئے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاتھا- پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll