Advertisement

پاکستانی سابق اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

زینب جمیل کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اُن کے سیلون کے باہر پیش آیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 24 2024، 3:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی سابق اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں

پاکستان کی سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پر لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا ، جس میں انہیں 6 گولیاں لگیں۔

سابق اداکارہ پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے ۔ زینب جمیل کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اُن کے سیلون کے باہر پیش آیا،موٹر سائیکل سوار 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

زینب جمیل نے ہسپتال میں اپنے مختصر بیان میں کہاکہ اُسے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا تھا، ملزمان کو نہیں جانتی لیکن ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے۔

پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، ہم بہت جلد ملزمان کو سراغ لگا لیں گے۔

یادر رہے کہ اداکارہ زینب جمیل نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

Advertisement