جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

قیدیوں کے واپسی کے حوالے سے انتظامات چند روز میں کر لئے جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، قیدیوں کی واپسی پر اتفاق
محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکاکے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنےکی ملاقات ہوئی جس میں 43 پاکستانی قیدیوں کی فوری واپسی پر اتفاق کیا گیا۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی جس پر محسن نقوی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران سکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قیدیوں کے واپسی کے حوالے سے حکومت پہلے سے کام کررہی تھی۔ قیدیوں کے واپسی کے حوالے سے انتظامات چند روز میں کر لئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، 2013  میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی  اس کے علاوہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں،  2017  میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا، آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے، یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

تیسرے دن کا آغاز خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی رن آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو کمزور پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔

تیسرے دن کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا، لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی۔ اس وقت بنگال ٹیم کے 36 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 16، بابراعظم نے 31، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹ لیے لیکن ان کی یہ کاوش اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔

پاکستان نے اس میچ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلادیش کو اب دوسری اننگز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ میچ میں واپسی کر سکے۔ پاکستانی بولرز نے بنگلادیش کے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا ۔

اب پاکستان دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ بڑی پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll