آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں اسٹاف سطح کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا


پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات ختم ہو گئے۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں اسٹاف سطح کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
آئی ایم ایف کے چیف مشن نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ 10 روزہ مذاکرات میں پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیشرفت ہوئی ہے۔
چیف مشن کاکہنا تھا کہ پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی اور ورچوئل بات چیت میں پاکستان کے لیے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اصلاحات پروگرام کا مقصد پاکستان میں مستحکم گروتھ کا ہدف حاصل کرنا ہے، ریفامز کے ذریعے پاکستان کی ٹیکس آمدن اور وسائل کو بڑھانا ہے، انسانی وسائل کی ترقی، سماجی تحفظ، ماحول اور موسمی تبدیلیوں سے اثرات سے نمٹنا ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے کو قابل بھروسہ بنانا، توانائی کی بھاری لاگت کو کم بھی کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق افراط زر میں کمی، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری بھی اصلاحات میں شامل ہیں، اصلاحات کا مقصد نجی شعبے کی ترقی ہے، آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی حکام کی نجی شعبے کے ساتھ مفید بات چیت کے لیے شکر گزار ہے۔
یاد رہے کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو کئی پیشگی شرائط پر عمل کرنا تھا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیش کرنا ہوگا۔

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 6 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 8 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 10 گھنٹے قبل