علاقائی

کار سرکارمداخلت پر جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

جمشید دستی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہراساں کرنے اور کار سرکارمیں مداخلت کی ہے، ایف آئی آر کا متن

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 25th 2024, 11:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کار سرکارمداخلت پر جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہراساں کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی نے ساتھیوں کے ہمراہ گراں فروشوں پر عائد جرمانوں کی رسیدیں پھاڑ دیں،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

درج کی گئی ایف آر کے متن کے مطابق جمشید دستی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہراساں کرنے اور کار سرکارمیں مداخلت کی ہے۔انہوں نے لوگوں کو افسران کے خلاف احتجاج پر اُکسایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمشید دستی کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔