لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے چوری کرنے کی کوشش کے دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی


امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ جونی ویکٹر نے 2013 میں NBC series کی Siberia میں اداکاری کی جبکہ وہ معروف ٹی وی سیریز Westworldمیں بھی کام کرتے نظر آئے۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- an hour ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- an hour ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 hours ago





