ذر ائع کے مطابق حکومت صارفین سے گراس میٹرنگ کے تحت بجلی خریدے گی اور دن کو سولر نیٹ میٹرنگ والے حکومت کو بجلی دیں گے اور ان کی نئی قیمتوں کے تحت ایڈجسٹمنٹ ماہانہ بجلی کے بل میں آیا کرے گی


ذرائع کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے حکومت کی نئی مجوزہ پا لیسی بنا نے کی تیاری جاری ہے۔
نئی مجوزہ پا لیسی کے خدوخال میں سولر نیٹ میٹرنگ کا ریٹ 10سے 11 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد سولر صارفین ایسے ہیں جن سے حکومت سولر نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی لیتی ہے ۔ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اس وقت سولر نیٹ میٹرنگ کا ریٹ 22 روپے فی یونٹ مقرر ہے ۔ نئی مجوزہ پالیسی کے لاگو ہونے سے سولر صارفین کو فی یونٹ 11 روپے کا مزید فائدہ ہوگا۔
ذر ائع کے مطابق حکومت صارفین سے گراس میٹرنگ کے تحت بجلی خریدے گی اور دن کو سولر نیٹ میٹرنگ والے حکومت کو بجلی دیں گے اور ان کی نئی قیمتوں کے تحت ایڈجسٹمنٹ ماہانہ بجلی کے بل میں آیا کرے گی۔
نیٹ میٹرنگ کیا ہے؟
نیٹ میٹرنگ دراصل ایک بلنگ مکینزم کا نام ہے جس کے ذریعے بجلی صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں اس کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔
سولر پینل سسٹم کے تحت بجلی کے میٹر کے ساتھ ایک گرین میٹر نصب کیا جاتا ہے اور ’نیٹ میٹرنگ‘ کے ذریعے جو بجلی کے یونٹ سولر پینل بناتا ہے وہی استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ اضافی یونٹ نیشنل گرڈ کو دیے جاتے ہیں۔
مہینے کے آخر میں بجلی کے یونٹ کا حساب ہوتا ہے اگر سولر سسٹم کے بنائے گئے یونٹ سے زیادہ استعمال کیے گئے ہوں تو ان یونٹ کا بل ادا کرنا ہوتا ہے اور اگر کم یونٹ استعمال کیے ہوں اور زیادہ بنائے گئے ہوں تو وہ بجلی نیشنل گرڈ میں جمع کر دیتا ہے اس طرح صارف کا بل منفی آنا شروع ہو جاتا ہے۔
گراس میٹرنگ کیا ہے ؟
گراس میٹرنگ، نیٹ میٹرنگ سے مختلف عمل ہے جس کے تحت سولر صارفین خود کی پیدا کی ہوئی بجلی استعمال نہیں کرسکتے۔
سولر پینلز کے ذریعے پیدا ہونے والی ساری بجلی نیشنل گرڈ میں برآمد کی جاتی ہے جس کے بعد صارف کو وہی بجلی گرڈ سے واپس درآمد کرنا پڑتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 11 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 6 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 10 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago





