پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا جائے گا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا


ٹریل 5 پر لاپتہ پندرہ سالہ محمد طحہ کی لاش کھائی سے بر آمد ہو گئی: ذرائع
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے مارگلہ کی بلند پہاڑیوں کی ٹریل 5 پر گم ہونے والے لڑکے کی لاش مل گئی۔ پولیس ،رینجرز اور دیگر محکموں کی مشترکہ کاوش سے 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد پندرہ سالہ محمد طہٰ کی لاش نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے محمد طحہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گھومنے پھرنے کی غرض سے مارگلہ پہاڑیوں پر آیا تھا ، شام کو ساتھ گئے ایک دوست نے طحہ کی والدہ کو پریشانی میں کال کر کے طحہ کے گھر واپسی آنے کے بارے میں دریافت کیا مگر اس کی والد ہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ تشویش کے باعث کی گمشدگی کی رپورٹ سکریٹریٹ پولیس سٹیشن میں درج کروا دی گئی ، جس کے بعد لڑکے کی تلاش شروع ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا جائے گا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ پاؤں کے پھسلنے کے باعث پیش آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago






