جو کچھ آج ہوا ہے یہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت کیس میں جو آج ہوا ہے یہ انصاف نہیں نا انصافی ہے یہ انصاف کا قتل ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے بیانات مکمل ہو چکے تھے،آخر میں جج صاحب پر پریشر ڈالا گیا، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ جو کچھ آج ہوا ہے یہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا ۔ خاور مانیکا نے بے ہودہ اور غلیظ گفتگو کی ہے
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں یہ انصاف نہیں ناانصافی ہے، یہ بنیادی حقوق کے منافی ہے،انصاف کا قتل ہے، یہ وہ کیس ہے جو 2دن میں مکمل ہوچکا تھا،ہمیں ثبوت پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم پھر بھی عدلیہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خاورمانیکا عدالت کو کہہ رہے تھے مجھے 10منٹ کا وقت چاہیے، عدالت نے خاورمانیکا کو 10منٹ سے زیادہ کا وقت دیا، بیرسٹر گوہر خاور مانیکا نے عدالت میں بہت غیر اخلاقی گفتگو کی ہے۔
رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا نے عدالت میں بہت بری زبان استعمال کی، خاور مانیکا نے بہت ہی فحش باتیں کی، عدالت کو خاور مانیکا کو روک دینا چاہیے تھا، خاور مانیکا کی باتیں اخلاق سے گری ہوئی تھیں، ہمیں معلوم ہے اس وقت عدلیہ اپنے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل وہی جج سرخرو ہوں گے جو آنے والی نسلوں کو ذریعہ فخر بنائیں گے، آپ کو انصا ف کرنا چاہیے ،انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے،ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، عدالتوں پر بھاری بوجھ ہے،انصاف کریں۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل





