8 کارروائیوں میں178 کلو گرام منشیات برآمدکر کے 3 ملزمان گرفتارکر لیے
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 کارروائیوں میں178 کلو گرام منشیات برآمدکر کے 3 ملزمان گرفتارکر لیے۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کی جانے والی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جہلم میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 11 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ کراچی میں کوریئر آفس سے دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 3.4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔
ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 950 گرام آئس برآمدکی گئی ۔آر سی ڈی روڈ لسبیلہ کے قریب سے 94 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔
ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 48 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔پنجگور سے 15 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 4 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔لاہور میں پارسل سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 13 minutes ago
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 2 hours ago
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- an hour ago
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 5 hours ago
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 3 hours ago
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- an hour ago
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 34 minutes ago
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 4 hours ago
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 5 hours ago
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 2 hours ago
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 30 minutes ago
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago