تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کا اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 29th 2024, 2:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ  2058  روپے اضافے  سے 2 لاکھ80  ہزار 76 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2352 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

لین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 85.74روپے کے اضافے سے 2486.28روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔