آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

رینکنگ میں محمد رضوان تیسرے جبکہ کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 29th 2024, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نے  ٹی ٹوئنٹی پلیئرز  کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہ آسکی ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے  جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرزکی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ٹاپ پر ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، البتہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔