جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دے کر والی بال سیریز جیت لی

کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے پہلا سیٹ 24 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے جیتا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دے کر والی بال سیریز جیت لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیتے ہوئے پاک ۔ آسٹریلیا والی بال سیریز جیت لی۔

لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 24 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے جیتا۔

پاکستان نے دوسرا سیٹ 19 کے مقابلے میں 25 جبکہ تیسرا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔

سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے  تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات کرنے کا اعادہ کرلیا ۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے تیاریوں کے ایشیائی مرکز کے پانچویں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

وفد نے تھائی لینڈ کی فوج کے ترقی اور قدرتی آفات سے بچائو کے تربیتی مرکز، ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد قدرتی آفات سے بچائو اور امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں استعداد میں اضافہ کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ جا رہی تھیں۔ شک کی بنیاد پر کسٹمز حکام نے انہیں اور ان کے سامان کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کرنسی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے اعلیٰ افسران کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ایئر ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll