پاکستان

پاکستان ریلوے کا   مزید ایک اور عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

ریلوے حکام نے دو روز قبل دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔  ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر مئی 30 2024، 7:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ریلوے  کا   مزید ایک اور عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے  مزید ایک اور عید اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے آئندہ دنوں میں عیدالضحیٰ کے پیش نظر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں میں ایک اور ٹرین  کا اضافہ کر دیا ۔ 
تیسری شامل کی گئی ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے راستے راولپنڈی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق حالیہ اضافہ لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔  
یاد رہے کہ ریلوے حکام نے دو روز قبل دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔  ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری عیداسپیشل ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے رستے پشاور تک کےلئےچلائی جائےگی۔  
ذرائع کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول عیدالضحیٰ  کے قریب آنے سے قبل  جاری کیاجائے گا۔