جی این این سوشل

موسم

بھارت میں شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک کے باعث 74 افراد ہلاک

بھارتی ریاستیں نئی دہلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، یو پی سمیت دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک کے باعث 74 افراد ہلاک
بھارت میں شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک کے باعث 74 افراد ہلاک

بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 74 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہونے والے انتخابی عملے کے 25 افراد بھی شامل ہیں۔ بھارت میں شدید گرمی لہر جاری ہے، بھارتی ریاستیں نئی دہلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، یو پی سمیت دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

علاوہ ازیں دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آنےوالے دنوں میں بھارت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10 ریاستوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دنیا

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں  کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

کملا ہیرس کامیابی کے بعد روس کے حوالے سے ایسانہیں کریں گی جیسا ڈونلڈ ٹرمپ نے کی، ولادیمیر پیوٹن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں  کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں  کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ان کا ملک کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہے۔

ولادی ووسٹک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ موجودہ صدر جو بائیڈن، ہمارے آدمی تھے ۔ وہ آئندہ صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے لیکن انہوں نے کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے اور اپنے ساتھیوں نے کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

روسی صدر نے کہا کہ ہم یہی کر رہے ہیں اور ہم کملا ہیرس کی حمایت جاری رکھیں گے۔کملا ہیرس کے مد مقابل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں روس پر کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ پابندیاں عائد کیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کملا ہیرس کامیابی کے بعد روس کے حوالے سے ایسانہیں کریں گی جیسا ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ اس موقع پر روسی صدر نے امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدار کملا ہیرس کے ہنسنے کے انداز کی بھی تعریف کی ۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے انعقاد میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

نکاح کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پاکستانی  اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی شیئر کی گئیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔

 مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔

حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز نے ڈی جی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا

پنجاب کے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتی ہوں اور ان کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے ڈی جی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا

ڈی جی خان : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتی ہوں اور ان کی بہتری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ پروگرام پانچویں جماعت تک کے بچوں کو مفت دودھ فراہم کرے گا ،انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں  کہ سرکاری سکولوں کے بچے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں سے پیچھے نہ رہیں اور انہیں بھی بہترین تعلیمی سہولیات میسر آئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے پاس پنجاب میں ہزاروں سکول ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، پاکستان امیر ملک نہیں ہے،وسائل تھوڑے ہیں، اچھا وقت آئے گا اور آرہا ہے، پوری کوشش ہوگی بچوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کیلئے جو کچھ کرسکتی ہوں وہ کروں۔ 

مریم نواز کا کہنا  تھا کہ بہت سے لوگ مختلف باتیں کرتے ہیں،جب عملی کام کرنے کی باری آتی ہے تو کچھ نظر نہیں آتا، چاہتی ہوں عملاً آپ کیلئے کچھ کرکے دکھاؤں تاکہ آپ کو لگے آپکی وزیراعلیٰ ماں کی طرح ہے، ہم ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ سے اس پروگرام کولانچ کرنے جارہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی خطاب کیا اور اس پروگرام کو ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll