جی این این سوشل

کھیل

امریکی سفیر کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان اور امریکہ میں مشترکہ کرکٹ کے شوقین موجود ہیں، پاکستان میں گرمی کی شدت کے باوجود کھلاڑی گرائونڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی سفیر کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
امریکی سفیر کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا شوق رکھنے والوں کا جنون دیکھا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مختصر ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں سے کرکٹ کے حوالے سے معلومات لیں۔

امریکی سفیرکاکہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ میں مشترکہ کرکٹ کے شوقین موجود ہیں۔ پاکستان میں گرمی کی شدت کے باوجود کھلاڑی گرائونڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کررہا ہے، جب کہ حال ہی میں ہم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی۔

علاوہ ازیں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آج سے ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ میں میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گا۔

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف

55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف

سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے، 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی جیل خانہ جات بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا اور سندھ پولیس میں 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا۔

آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سال 2018 میں کشمور میں 187 جعلی پولیس اہلکار بھرتی کیے گئے جو سندھ پولیس سے تنخواہ لیتے رہے ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں ملوث پولیس افسران کو جیل بھیجا گیا۔

غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس وقت یہ معاملہ اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے جس پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے تک معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔سندھ پولیس کے 55 افسران کے ڈومیسائل مشکوک قرار دیے گئے کیوں کہ ان کے شناختی کارڈ سندھ کے اضلاع سے نہیں تھے، ہم واقعے کی تحقیقات کریں گے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کے کھانوں میں ٹینڈر ممکن نہیں ہے، کھانے ہمیں کسی بھی موقع پر دینے پڑتے ہیں، ٹینڈر کا طریقہ کار طویل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll