جی این این سوشل

پاکستان

آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران موسم مزید گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران موسم مزید گرم رہنے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں آندھی وجھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش/ بونداباندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان: بارکھان 06، گلگت بلتستان: اسکردو 04، بگروٹ، استور 03، گلگت 01، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، سبی48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، پسنی47، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤلدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان

14پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

14پاکستانی  بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

لاہور: بھارت کی جیلوں میں سزا پوری کرکے رہا ہونے والے چودہ پاکستانی شہری جمعہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے اس گروپ میں نو شہری اور پانچ ماہی گیر شامل تھے۔ بھارتی حکام نے انہیں سرحدی گزرگاہ پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کر دیا۔


رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجیو، غلام مصطفیٰ اور ثمر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

اسلام آباد: یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور دیگر معززین بھی شریک ہیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

نوٹیفکیشن کےمطابق  ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ۔  

نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائدکردی گئی،  ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائدکردی گئی، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔  

نوٹیفکیشن کےمطابق  ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی، ہسپتالوں  ،لیبارٹریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور علات کی خریداری ہو سکے گی ۔ 

 وزارت خزانہ  کی جانب سے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے   نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll