جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ایف آئی  اے کی جانب سے  تین  پی ٹی آئی رہنماؤں کو نو ٹسز جاری

26 مئی کوبانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی کو انکوائری کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی  اے کی جانب سے  تین  پی ٹی آئی رہنماؤں کو نو ٹسز جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹویٹ کے بارے میں تحقیقات کی غرض سے نوٹس جاری کیے۔ 
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر متنازع پوسٹ کے معاملے میں پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے۔ 
  پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کو ریاستی اداروں کے خلاف مواد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والے ایف آئی اے کے نوٹسز کے مطابق بانی پی ٹی آئی  کے ذاتی  ایکس اکاؤنٹ کے غلط استعمال کے حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ایف آئی اے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو سے اشتعال انگیزی پھیلنے کا شدید خدشہ ہے ۔ 

ایف آئی اے  کے ترجمان نے کہا  کہ اس  پوسٹ سے عوام میں خوف و خطرہ پھیلنے کا امکان ہے ۔ 
یاد رہے کہ 26 مئی کوبانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی کو انکوائری کا سامنا ہے ۔ 

تجارت

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے  جبکہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی ۔ 

نیپرا کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82  روپے کا اضافہ ہو گا۔

نیپرا نےمزید  بتایا کہ اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس حوالے سے درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو کی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا،  اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2  روپے 11 پیسے  فی یونٹ کا  ریلیف ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

فیصل آباد :فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی ،12 سے 22 ستمبر تک جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں داخلہ مفت ہوگا ۔ 

تفصیلات کےمطابق  چیمپئنز ون ڈے کپ 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹکٹس پی سی بی کی آفیشل ویب سائیٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں ،24 سے27 ستمبر تک  چیمپئنز لیگ کا پلے آف مرحلہ کھیلا جائے گا۔  

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں ،وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll