انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل پر بات کریں اور اس کو حل کرنے میں کردار ادا کریں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آخر میں لکھا کہ پہلے دوا کر لیں پھر دعا کریں کہ اللہ مہربانی فرمائے


سابق صدرڈاکٹرعارف علوی نے ملکی مسائل کے حل کے لیے مفاہمت اور معافی کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس(X) پر ٹویٹ کرتے ہوئے ملک کے سیاسی، معاشی، عدالتی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سات نکاتی ایجنڈہ ہیش کر دیا ۔
Today I have tried to present a 7-point possible path to a solution of the national political, economic, judicial & social crisis.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) June 1, 2024
1- It is essential that all stakeholders should be on the table.
2- Zoom out, go to the balcony, have a bird's eye view of the problem, understand…
سابق صدرڈاکٹر عارف علوی نےاپنے ذاتی ایکس ( ٹویٹر) اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں لکھا:
1) یہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ایک میز پر جمع ہوں ۔
2) اپنی سوچ کو وسیع کریں۔ باہر بالکونی میں نکلیں۔ ملکی مسائل پر ایک طائرنہ نظر ڈالیں اور معاملے کی سنگینی کو سمجھیں۔
3) جزبات، غصے اور اناکو کم کریں۔
4) بھلائی کریں اور بھلائی کی امید رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کوئی کسی کا دشمن نہیں ہے ، معاف کریں اور آگے بڑھیں۔
5) ایک دوسرے کے اختلافات کو سمجھیں ، انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی رائے سمجھیں اور اس کو سمجھتے ہوئے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔
6)گفت و شنید سے مفاہمت کے رستے نکالیں ، سابق صدر نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک میں سیاسی استحکام لانے کی اشد ضرورت ہے ۔
7) سوچ کو مرکوز کریں اور مسائل حل کریں ، انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل پر بات کریں اور اس کو حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔
سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آخر میں لکھا کہ پہلے دوا کر لیں پھر دعا کریں کہ اللہ مہربانی فرمائے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 13 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 15 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 9 گھنٹے قبل









