جی این این سوشل

دنیا

بھارت : اتر پردیش میں گرمی کے باعث انتخابی عملے کے 33 افراد ہلاک

چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 1.5 ملین روپے کا مالی معاوضہ فراہم کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت : اتر پردیش میں گرمی کے باعث انتخابی عملے  کے 33 افراد  ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت میں انتخابات کے آخری دن لو لگنے سے 33  اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

شمالی صوبے اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رنوا نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی گارڈز اور صفائی کا عملہ شامل ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق شمالی ریاست اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے بتایا ہے کہ پولنگ کے آخری دن وہاں 33 پولنگ اہلکار گرمی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اتر پردیش کے شہر جھانسی میں درجہ حرارت 46.9 ڈگری سیلسیس (116 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا تھا۔

چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 1.5 ملین روپے کا مالی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

 

پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس  نے  گرفتار کرلیا

تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس   میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش  کی گئی جس میں کہا گیا کہ  ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں  ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی پر جنگ ہوجاتی ہے، پانی زندگی ہے ۔ پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم قابل قبول نہیں  ہے۔

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے ۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی کی تقسیم کا طریقہ کار طے ہوا، ارسا اکارڈ کے تحت ہر صوبے کو اپنا پانی جمع کرنی کی اجازت دی گئی۔اتنا سارا پانی ملنے کے باوجود میرے سندھ کی زمینیں غیر آباد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے کتنے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی روٹیشن پر ملتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا ،پاکستان اور سندھ کو بچایا۔کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر بلوچستان اور کے پی نے بھی ہمارا ساتھ دیا اور انہوں نے قراردادیں پاس کیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی  کوشش کی گئی، بیرسٹر سیف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا مگر ہمارے پرامن کارکنوں نے ناکام بنادیا۔

اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئی،متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی  کوشش کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی گئی جبکہ پی ٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ اشتعال دلانے کا مقصد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آرز اور آئندہ این او سی نہ دینے کا بہانہ بنانا تھا، میں نے ہفتے کے دن صبح ہی کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کی مبارکباد دی تھی کیونکہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری تھا۔ کل کے جلسے سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت کتنی حواس باختہ ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا سمندر جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ متعین کردہ راستوں کی بندش کیوجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ نہیں پہنچے، یہ جعلی حکومت اپنی نااہلی کیوجہ سے گرے گی،عوام کا سمندر دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلٰی گنڈا پور عظیم الشان قافلے کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے، علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے کثیر تعداد میں عوام نے جلسے میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll