جی این این سوشل

دنیا

الشیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کویت کے نئے ولی عہد مقرر

امیرِ کویت الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو ولی عہد مقرر کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الشیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کویت کے نئے  ولی عہد مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کویت کے امیر نے الشیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو مملکت کا نیا ولی عہد مقرر کر دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق امیرِ کویت الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو ولی عہد مقرر کردیا جو کویت کے حکمران خاندان آل الصباح کی سینیئر شخصیات میں سے ایک ہیں۔

شیخ صباح الخالد سابق سفارت کار، وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ جیسے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

نئے ولی عہد الشیخ صباح الخالد 1953 میں پیدا ہوئے اور 1977 میں کویت یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وزارت خارجہ میں سفارتی اتاشی کے عہدے پر فائز ہوئے اور 1995 تک وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے۔

بعد ازاں شیخ صباح الخالد کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کیا گیا۔ 1998 میں وزیر خارجہ کے ساتھ نیشنل سکیورٹی سروس کے سربراہ اور پھر 2006 میں سماجی امور اور محنت کا وزیر رپے۔ 2008 میں وزیر اطلاعات مقرر ہوئے تاہم 2011 میں اُن کے خارجہ امور میں تجربے کو دیکھتے ہوئے وزیر خارجہ اور اگلے ہی برس نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا۔

2019 میں کویت کے سابق امیر نے انھیں وزیراعظم کے لیے منتخب کیا اور نئی حکومت کے قیام کی ذمہ داری سونپی۔ اگلے ہی برس کویت کے سابق امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اپنی سربراہی میں دوسری حکومت بنانے کا انتخاب کیا۔

پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس   میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش  کی گئی جس میں کہا گیا کہ  ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں  ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی پر جنگ ہوجاتی ہے، پانی زندگی ہے ۔ پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم قابل قبول نہیں  ہے۔

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے ۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی کی تقسیم کا طریقہ کار طے ہوا، ارسا اکارڈ کے تحت ہر صوبے کو اپنا پانی جمع کرنی کی اجازت دی گئی۔اتنا سارا پانی ملنے کے باوجود میرے سندھ کی زمینیں غیر آباد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے کتنے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی روٹیشن پر ملتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا ،پاکستان اور سندھ کو بچایا۔کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر بلوچستان اور کے پی نے بھی ہمارا ساتھ دیا اور انہوں نے قراردادیں پاس کیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی،پاکستان اور جنوبی کوریا کےدرمیان میچ  برابر

جنوبی کوریا نے پاکستان کے خلاف آخری سیکنڈز میں گول کرکے میچ 2-2  گول سے  برابر کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی،پاکستان اور جنوبی کوریا  کےدرمیان میچ  برابر

ہلنبیور: ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں جنوبی کوریا نے پاکستان کے خلاف آخری سیکنڈز میں گول کرکے میچ 2-2  گول سے  برابر کردیا۔ 

چین کے شہر  ہلنبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان اور جنو بی کوریا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر  ہوگیا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دلچسپ میچ ہوا ، کوریا نے دوسرے ہی کوارٹر میں گول کرکے برتری قائم کی جو تیسرے کوارٹر تک برقار رہی۔

پاکستان ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکی تھی اور ایک گول سے ہار رہی تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور حنان شاہد نے اوپر نیچے دو گول کردیے۔

دوران میچ ایک وقت پر پاکستان 1-2 سے جیت رہا تھا مگر میچ کے اختتام میں 9 سیکنڈ باقی تھے کہ جنوبی کوریا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

قومی ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے، فیصل کریم کنڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک تیر سے دو شکار کھیلے، علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ علی امین نے کل جلسے میں بڑھکیں ماریں ، ان کے الفاظ پر پوری قوم کو افسوس ہے، کل کے جلسے میں قانون توڑنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت کارروائی کرے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز ایک تیر سے دو شکار کھیلے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین کو جو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، علی امین گنڈاپور دوسرا 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف ہونی چاہیئے، ہم اسپیڈی ٹرائل نہیں کر سکے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشیر لینے کی اجازت مانگی تھی، میں نے سمری مسترد کردی ہے، میں نے آئین کے مطابق کام کرنا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا کے جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ نہیں، دہشت گردی کی اکثریت واقعات وزیر اعلیٰ صاحب کے ضلع میں ہورہی ہیں یا تو وزیر اعلیٰ بات نہیں کرسکتا یا دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے، میں کہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہے ، دو تہائی اکثریت والا وزیر اعلیٰ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے، صوبے میں دہشت گردی اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی میں امن و امان بحال نہیں کر سکا ، وزیر اعلیٰ کے پی اعتماد کھو چکا ہے وہ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ فوری طور پر کے پی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ، پیپلز پارٹی نے کبھی تشدد کی بات نہیں کی ، سیاستدانوں کا احتساب آسان ہوتا ہے ججز اور جرنیل کا احتساب کون کرے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خود پر پی ٹی آئی کے دروازے بند کرانے ہیں، اس میں وفاقی حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے ان کی بھی غلطی ہے، اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے یہ 9 مئی کرنا چاہتے ہیں، آپ نے جو 2 ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے، ایسا نہ ہو آپ دوڑ جائیں، جن لوگوں نے قانون کو توڑا وفاقی حکومت کو ایکشن لینا چاہیئے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اعلی عہدیداران کو زمہ دادی کا احساس کرنا چاہیئے، ہمارے صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال جب خراب ہو رہی تھی تو وہاں توجہ نہیں دی گئی، عمران خان کو جیل سے خود جا کر نکالنے کی بات پر افسوس ہوا، اس طرح کے غیر جمہوری روایات ملکی سیاست کے لیے مثبت نہیں، میرا کام آئین اور قانون کا تحفظ ہے، وہ میں کرتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll