Advertisement

سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں، مئی میں 44 دہشت گرد گرفتار

کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا مئی کے دوران کالعدم تنظیموں کے 44 دہشت گردگرفتار کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jun 3rd 2024, 7:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی کی  کامیاب کارروائیاں،  مئی میں 44 دہشت گرد گرفتار

لاہورکاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران ماہ مئی میں کالعدم تنظیموں کے44 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 794خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران793مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموںکے 44 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیاگیا۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمددین ، حسیب حمزہ، فضل مولا ، معین اجمل ، سعید فیضان ، ظفران ، محمود ، محمد اختر ، عبدالرحمن ، عمران حسین، حیدر علی، محمد سہیل ، حسنین نوید، عمران ، ابراہیم ، سعید الرحمن ، وقار خان، محمد عزیز، محمد علی، ضیاءالرحمن، عارفین حیدر، نعمان ، احتشام ، وقار، رزاق، محمد عثمان ، شفیق، تنویر، قاری مکی، محمد عثما ن، طارق، محمد زرین، محمد خان، عبدالرﺅف ، حبیب اللہ، محمد شہزاد، محمد عبداللہ، اسامہ، بخت عالم، احسن، محمد عظیم اور انیس شامل ہیں 'جن کا تعلق کالعدم تنظیموںتحریک طالبان پاکستان 'القاعدہ'لشکرجھنگوی'سپاہ صحابہ'بلوچ لبریشن آرمی' جیش محمد اور حزب التحریرسے ہے۔ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال' بہاول پور، نارووال، رحیم یار خان ، فیصل آباد، منڈی بہاﺅالدین، خانیوال' راولپنڈی' لاہور' بہاولنگر'اٹک 'گوجرانوالہ'سرگودھا'بہاولپور 'میانوالی اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 3332 گرام، دھماکہ خیز جیکٹ ، اسلحہ ، آئی ای ڈی بم 03، ڈیٹونیٹرز 37، حفاظتی فیوز تار 174 فٹ، پرائما کارڈ14 ، ممنوعہ بکس06، پمفلٹس 102،کالعدم تنظیم کے 89 اسٹیکرز، رسید بکس 07، 2 موبائل فونز اور52640روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف بہاول پور، لاہور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، میانوالی، رحیم یارخان، چکوال، خانیوال، منڈی بہاﺅالدین، جھنگ، میں41ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ماہ مئی کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے2738کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران96796افراد کو چیک کیا گیا،673مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

Advertisement
گورنر سندھ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا 

گورنر سندھ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا 

  • 15 گھنٹے قبل
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید قومی ٹیم میں شامل

سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید قومی ٹیم میں شامل

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی یو اے ای صدر سے ملاقات، آرمی چیف کی بھی شرکت

وزیراعظم کی یو اے ای صدر سے ملاقات، آرمی چیف کی بھی شرکت

  • 15 گھنٹے قبل
معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ "ضروری نہیں" ریلیز کر دیا گیا

معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ "ضروری نہیں" ریلیز کر دیا گیا

  • 16 گھنٹے قبل
مقبوضہ جموں کشمیر : لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ جموں کشمیر : لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور: وکلا کےمبینہ تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور: وکلا کےمبینہ تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق

  • 11 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، عدالتی نظام واصلاحات پر مشن کو بریفنگ

آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، عدالتی نظام واصلاحات پر مشن کو بریفنگ

  • 14 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی امن مشق2025 اختتام پذیر

پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی امن مشق2025 اختتام پذیر

  • 10 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب اور سری لنکن صدر سے الگ الگ ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب اور سری لنکن صدر سے الگ الگ ملاقاتیں

  • 13 گھنٹے قبل
 اڈیالہ جیل کے  2 قیدی بیمار ہونے پر  اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئے

 اڈیالہ جیل کے  2 قیدی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگئے

  • 12 گھنٹے قبل
 فلسطین میں پائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعظم

 فلسطین میں پائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعظم

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement