جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزآج مدمقابل ہونگے

دوبئی : پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے ٹورنامنٹ آج سے ایک مرتبہ پھر ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز ،  اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزآج مدمقابل  ہونگے
پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزآج مدمقابل ہونگے

تفصیلات کے مطابق سپر  لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل  ہوں گے۔یہ میچ ابوظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شاداب خان کی کپتانی میں میدان میں اتریں گی ۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے ملتوی ہونے سے پہلے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے۔جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے چار چار جبکہ کراچی کنگز،پشاور زلمی،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ پانچ میچ کھیل لئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا 14واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانزکے درمیان کراچی میں 3 مارچ کو کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll