جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں آور میں حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں آور میں حاصل کر لیا۔

گروپ بی کی دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہوئیں،جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ نے ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عمدہ کارکردگی پر مائیکل لیسک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن47 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، مائیکل لیسک نے 35، مائیکل جونز نے 26 اور برینڈن میک مولن 19 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

قبل ازیں نمیبیا نے اپنے اننگ کا آغاز اچھا نہیں کیا، اوپنر جے پی کوٹزے بغیر کسی رنز کے آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ایراسمس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔

وکٹ کیپر زین گرین نے 28نیکولاس ڈیون 20، ڈیوڈ ویسے 14 اور جین فریلنک 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

علاقائی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 8 افراد جھلس گئے

دھماکے سے دیوار گرنے سےہمسائیوں کی چھت بھی گر گئی، 4 افراد ملبے تلے دب گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 8 افراد جھلس گئے

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود 8 افراد جھلس گئے جبکہ دیوار گرنے سے ہمسائیوں کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، گیس سلنڈر کے دھماکے سے متاثرہ گھر کی دیوار گر گئی، جس سے ہمسائیوں کے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کے برنز وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکے سے جھلسنے والوں میں 4 خواتین، ایک بچہ اور 3 مرد شامل ہیں۔ ان میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے گھر میں گیس فراہم نہیں کی جا رہی تھی، جس کی وجہ سے انہیں گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑا۔ دھماکے کے بعد، متاثرہ گھر کی دیوار گرنے کے باعث پڑوسی کے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے مدد کی پیشکش کر دی

روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان سٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے مدد کی پیشکش کر دی

کراچی: کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز میں پاک-روس تعلقات پر منعقدہ ایک تقریب میں روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان سٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔

روسی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان میں مختلف حکومتیں آئیں لیکن روس کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے سربراہان نے متعدد شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے اور روس پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کرنے کے لیے بھی پیش پیش ہے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے۔

روسی قونصل جنرل نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس حوالے سے سنجیدگی سے کام کرنے کی اپیل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll