جی این این سوشل

تجارت

کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 1 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

جون میں میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اور جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 1 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 1 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

کے الیکٹرک نے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ جون میں میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اور جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

پاکستان

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا ہدایت اللہ کا پیپلزپارٹی کی سربراہی میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نےصوبائی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ کل سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ کل سے بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلیٰ کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی اسعتمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ  فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر  ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو  شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی بلے باز ہرشیتا سمروکرما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

کپتان چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔بھارت کی طرف سے سمرتی مندھانا 60، رچا گوش 30 اور جمائمہ روڈریگز 29 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے کاویشا دلہاری نے 2، چماری اتھاپتو، سچنی نسانسالا اور ادیشیکا پرابودھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll