دنیا بھر سےتقریباً 12 لاکھ عازمین حج مملکت پہنچ گئے ، سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے عازمین کی میزبانی کے لئے نمایاں تجربے اور مالی حیثیت کی حامل ممتاز کمپنیوں کے انتخاب کے لئے اقدامات کئے ہیں


سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک سےتقریباً 12 لاکھ عازمین حج مملکت میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین کے سفر کے تمام مراحل سہولت کے ساتھ طے ہوئے اور ان کی صحت اچھی ہے ۔
دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب میں توفیق الربیعہ نے سعودی عرب کی طرف سے اپنے قیام سے ہی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس عزم کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مقامات مقدسہ میں حرمین شریفین میں عازمین کی آمدکو باسہولت بنایا جائے تاکہ ان کی طرف سے مناسک حج کی آسانی اور سہولت اور اعلی ترین معیار کی دیکھ بھال کے ساتھ ادائیگی کی جا سکے۔
انہوں نے حج سے متعلق ضابطوں، ہدایات اور تعاون کی پاسداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے تمام عازمین کو جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔توفیق الربیعہ نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی، جعلی کمپینز اور الیکٹرانک فراڈ جیسی سرگرمیوں بارے بین الاقوامی مہم کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔ یہ مہم عالمی سطح پر دنیا بھر کے 20 ممالک پر محیط ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سعودی وزارت داخلہ اور امارات آف مکہ ریجن کی قیادت میں” بغیر پرمٹ حج نہیں ” کے عنوان سے قومی مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد حج سے متعلق ضابطوں اور ان کے نفاذ بارے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ تمام عازمین کی مناسک حج کی سہولت کے ساتھ اور منظم انداز میں ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
ہم نے عازمین کی میزبانی کے لئے نمایاں تجربے اور مالی حیثیت کی حامل ممتاز کمپنیوں کے انتخاب کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ توفیق الربیعہ نے کہا کہ قبل ازیں یورپ، امریکا اور عازمین حج کے منظم وفود نہ بھیجنے والے دیگر ممالک اپنے ہاں ٹورازم دفاتر کی طرف سے فراہم کردہ خدمات بارے مسائل کا سامنا تھا جس سے عازمین کے سفر حج کے تجربے، اخراجات اور فراہم کی جانے والی خدمات متاثر ہوتی تھیں۔ اس کے علاوہ بعض عازمین دھوکا دہی کا شکار ہوتے تھے۔1443 ھ سے ہم دنیا کے ان خطوں سے بھی عازمین حج کے لئے منظم طریقے سے درخواستیں لے رہے ہیں۔
اس سلسلہ میں پہلے یورپ اور امریکا کو کور کرتے ہوئے وہاں کے عازمین سے حج درخواستیں الیکٹرانکلی، کسی مڈل مین یا ٹورازم آفس سے رابطہ کئے بغیر براہ راست جمع کی گئیں تا کہ عازمین کو طے شدہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ سال ہم نے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا دائرہ کار 67 ممالک سے 126 ممالک تک پھیلا دیا۔ توفیق الربیعہ نے کہا کہ حج کے نظام میں شامل کارکنوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے گزشتہ مہینوں میں حجاج کے گروپوں کے ایک لاکھ 20 ہزار لیڈرز اور کارکنوں کو تربیت دی گئی۔ سعودی عرب میں مختلف زبانوں میں 2500 اور بین الاقوامی سطح پر 10 تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے حج 1445 کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل متحرک کئے اور بروئے کار لائے ہیں۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 7 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 9 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago




