جی این این سوشل

تفریح

عامر خان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع

ستارے زمین پر فلم کی شوٹنگ شدید گرمی میں جاری ہے اوراس سال آنے والی کرسمس پر ریلیزہو گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عامر خان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع
عامر خان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع

بھارتی لیجنڈ اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ شروع ہو گئی۔

اس حوالے سے عامر خان کی سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں عکس بندی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

انسٹا گرام پر وائرل ہو نے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فلم کی مرکزی اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور گپ شپ میں مصروف ہیں۔

ستارے زمین پر فلم کی شوٹنگ شدید گرمی میں جاری ہے اوراس سال آنے والی کرسمس پر ریلیزہو گی۔

واضح رہے کہ عامر خان کو دل کو چھو لینے والی فلم ملی ہے۔ جو ڈاون سینڈروم اوران مشکلات سے نمٹنے والوں کی کہانی ہے۔

وہ اس موضوع کو بہت حساس طریقے سے سنبھالنا چاہتے ہیں اور ایک ایسا اثر پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس سے سنڈروم میں مبتلا لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔ اگرچہ فلم کے بارے میں تفصیلات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جینیلیا دیشمکھ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔وریں اثنا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خان ستارے زمین پر کی شوٹنگ 80 دنوں کے اندر مکمل کریں گے۔

’’ستارے زمین پر ‘‘کی شوٹنگ 80دنوں میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’ستارے زمین پر ‘‘  کامیڈی اور سنجیدہ دونوں موضوع پر ہو گی۔

تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 177 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 132 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 29 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,321 جبکہ کم ترین سطح 80,352 پوائنٹس رہی ۔  

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، وکیل عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی  کیس،علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل علی ظفر نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 (اے) نظر ثانی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کے تحت تشکیل نہیں دیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے مطابق تین رکنی کمیٹی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس پاکستان کے نامزد کردہ جج پر مشتمل ہو گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بینچز کی تشکیل کے لیے تین آزاد ججز کو فیصلہ سازی کی ذمہ داری دی گئی، تین ججز کی اجتماعی دانش کے بعد ہی بینچ کی تشکیل اور مقدمات کی سماعت کی جا سکتی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ 23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے تین رکنی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے بعد چیف جسٹس اور ان کے نامزدکردہ جج نے نظرثانی درخواست مذکورہ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز کے فیصلے کو تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ حقیقت ہے کہ کمیٹی اجلاس میں 3 ممبران کی بجائے 2 نے شرکت کی۔پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نامکمل کمیٹی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بینچز تشکیل نہیں دے سکتی، 2جج موجودہ نظرثانی درخواست بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کے مجاز نہیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ بینچ نظرثانی درخواست کی سماعت کرنے کا اہل نہیں، 23 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے نامزد کردہ جج نے نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا، کمیٹی کے مذکورہ دونوں ممبران نے خود کو بھی اس بینچ میں شامل کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اس لیے دونوں جج خود کو بینچ سے الگ کر لیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر تشکیل کردہ بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی، جسٹس منیب کے پیش نہ ہونے پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہوگی

ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500 روپےتک مقرر کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام  سے شروع ہوگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج (پیر) شام 5 بجے سے شروع ہوگی، پہلے دن جنرل انکلوژر میں مفت داخلہ ہوگا, ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500روپےتک مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کے لیے ملتان میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے روز جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) میں داخلہ مفت ہو گا جبکہ پریمیم انکلوژرز (میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر) میں بھی داخلہ مفت ہو گا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات یعنی دوسرے سے چوتھے دن تک جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی جب کہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے پانچویں اور آخری میچ کے ٹکٹ 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے چار دنوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ پیر سے جمعرات یعنی پہلے سے چوتھے دن 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین اسی انکلوژرز سے 300 روپے میں پانچویں دن کا کھیل دیکھ سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے بالترتیب 300 روپے اور 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے شائقین کو پی سی بی گیلری میں لنچ دیا جائے گا۔

شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں،تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا، فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll