جی این این سوشل

کھیل

70 رنز پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کی دو وکٹیں حا صل کرلیں

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان  ٹی 20 ورلڈ کپ  برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

70 رنز پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کی دو وکٹیں حا صل کرلیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف 70 رنز پر دو وکٹیں دے دیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان  ٹی 20 ورلڈ کپ  برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ 


اس سے قبل دن میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔


دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ایک ایک میچ میں حصہ لے چکی ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف انگلینڈ کا افتتاحی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا جب کہ آسٹریلیا نے اپنے پہلے میچ میں اومان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

پلیئنگ الیون:

انگلینڈ: 1ٹیم میں  فل سالٹ، 2 جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ)، 3 ول جیکس، 4 جونی بیئرسٹو، 5 ہیری بروک، 6 لیام لیونگسٹون، 7 معین علی، 8 کرس جارڈن، 9 جوفرا آرچر، 10 عادل راشد، 11 مارک ووڈ شامل ہیں ۔

آسٹریلیا: ٹیم میں 1 ڈیوڈ وارنر، 2 ٹریوس ہیڈ، 3 مچل مارش (کپتان)، 4 گلین میکسویل، 5 مارکس اسٹونس، 6 میٹ ویڈ (وکٹ)، 7 ٹم ڈیوڈ، 8 پیٹ کمنز، 9 مچل اسٹارک، 10 ایڈم زمپا، 11 جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

پاکستان

وزیراعظم کی پنجگور واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

شہباز شریف کی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  پنجگور  واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع  پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7مزدور جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابان میں پیش آیا،تمام مزدور ایک مکان میں ٹھہرے ہوئے تھے  کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں7مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ   کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی لائحہ عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے علاوہ انکی بیٹی زینیب اور سینئیر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll