بچے کی بائیں آنکھ میں ٹیومر تھا، پیدائش کے وقت سرطان زدہ حصے کی لمبائی 40 سینٹی میٹر اور چوڑائی 25 سینٹی میٹر تھی


پاکستانی ڈاکٹروں نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ راولپنڈی میں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سات ماہ کے بچے کی آنکھ سے سرطان کا ٹیومر نکال دیا۔
بچے کی آنکھ سے ٹیومر مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔ سات ماہ بعد مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی۔
بچے کی بائیں آنکھ میں ٹیومر تھا، پیدائش کے وقت سرطان زدہ حصے کی لمبائی 40 سینٹی میٹر اور چوڑائی 25 سینٹی میٹر تھی۔ اس ٹیومر کا وزن 400 گرام تھا۔ آنکھ سے خون بھی بہتا رہا تھا۔
ماہرین اس امر پر تحقیق کر رہے ہیں کہ پیدائش کے وقت بچے کی آنکھ میں سرطان کے خلیے اِتنی تیزی سے کیوں پروان چڑھے۔
اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو سرطان دوسری آنکھ تک پھیل سکتا تھا۔ یہ ایک مشکل ترین آپریشن تھا۔ بچے کے والدین کو مشاورت کے ذریعے اس آپریشن کے لیے راضی کیا گیا۔
بچے کے آپریشن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ ، ڈاکٹر ہُدی، ڈاکٹر زارہ اور ڈاکٹر علی رضا شامل تھے۔ اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مرتضیٰ نے ٹیم کے سربراہ تھے۔

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 5 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 3 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 3 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 7 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 12 منٹ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل