صدارتی امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، مسعود پزشکیان، امیر حسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں


ایران میںہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے 6 امیدواروں کو اہل قرار دے دیا تاہم سابق صدر احمدی نژاد کو اجازت نہیں دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، مسعود پزشکیان، امیر حسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں۔ اہل امیدوار اب صدارتی مہم کا آغاز کریں گے۔
سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ملی ، اس سے قبل 2021 کے صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی تھی۔
ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہو رہے ہیں۔
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 9 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 10 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 7 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 9 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 6 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 11 گھنٹے قبل