Advertisement
علاقائی

تحریک انصاف والے دوبارہ 9 مئی کی پلاننگ کررہے ہیں، عظمی بخاری

جب ہمارے شہداء کی یادگاروں کو جلا رہے تھے ان کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا کوئی خیال کیوں نہیں آیا، صوبائی وزیر اطلاعات

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 10th 2024, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف والے دوبارہ 9 مئی کی پلاننگ کررہے ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی باز نہیں آئی، یہ لوگ دوبارہ 9 مئی کی پلاننگ کررہے ہیں،  9 مئی کےملزمان اورشرپسندوں کواس طرح کے  و اقعات پر کوئی شرمندگی نہیں ہےاور نہ ہی کبھی انہوں نےاعتراف کیا، جب ہمارے شہداء کی یادگاروں کو جلا رہے تھے ان کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا کوئی خیال کیوں نہیں آیا۔

بیرسٹر سیف کے بیان پرجواب  دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز کی محنت پر مقابلہ کریں زبان درازی نہ کریں، ثانحہ 9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کی اوڑھ میں چھپنے نہیں دیں گے۔

عظمیٰ بخاری  نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پوری پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوارہو گی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کے شرپسندوں کا ٹولہ اپنے گناہوں کا ملبہ مریم نوازپر مت ڈالے، مریم نواز کو بانی تحریک انصاف اور جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا گیا،

انہوں نے سب ہتھکنڈے آزمائے، مریم نواز نے بہادری سے مقابلہ کیا ۔

انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو مریم نواز نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کا نہیں کہا تھا، اب اپنے تمام جرائم کو چھپانے کیلئے انسانی حقوق اور آئین کا کارڈ مت کھلیں۔

Advertisement
Advertisement