جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے بظاہر آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی بناسکی


آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے دی، بنگلہ دیش کی ٹیم جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی، ہینرک کلاسین کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا پائی، جنوبی افریقہ کے ابتدائی بیٹرز شروع میں سنبھل کر نہ کھیل سکے اور 23 کے مجموعی سکور پر 4 قیمتی وکٹیں گنوا دیں،اس موقع پر ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے سکور کو 102 تک پہنچا دیا ، کلاسین 46 اور ڈیوڈ ملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بیٹرز میں کوئنٹن ڈی کوک 18، ریزا ہینڈرکس اور ٹریسٹان سٹبز صفر جبکہ کپتان ایڈن مارکرم 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔
جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے بظاہر آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز ہی بناسکی۔ توحید ہریدوئے 37 ، محمداللہ 20 اور کپتان نجم الحسن شنٹو 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج نے 3 جبکہ ربادا اور اینرچ نورکیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ ڈی میں اپنےتینوں میچز میں کامیابی کے بعد سر فہرست ہے جبکہ بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 8 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 12 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 8 گھنٹے قبل