Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

بھارت اور امریکا ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو اپنے 2،2 میچز میں کامیابی ملی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 13th 2024, 12:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت اور امریکا ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو اپنے 2،2 میچز میں کامیابی ملی تھی۔

آج جیتنے والی ٹیم والی سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرلے گی۔  اگر آج امریکا یہ میچ جیت گیا تو پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

Advertisement