امریکا کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت
بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی، سکیورٹی ذرائع


امریکا کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت ہے۔ آرمی چیف کے دورہ امریکا سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پربے نقاب ہوا، امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کامظہر ہے۔
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کوعالمی دہشتگرد تنظیم قراردینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم ناصرف خطے بالکل عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے جب کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔
مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں جب کہ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا، گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔
دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا کے بعد دیگر ممالک بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد ڈکلیئر کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ (المعروف فتنۃ الہندوستان) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ بی ایل اے جیسی تنظیمیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سپورٹ کیا۔
بلاول بھٹو کے مطابق امریکا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور اس کی توثیق کی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ دیگر ممالک بھی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیں گے۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دلوایا جائے۔

متعدد معاہدے زرعی ترقی میں "نئی راہیں کھولنے" کے مترادف قرار
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی، آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کے خلاف کریک ڈاؤن
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کو فلسطین سے الگ کرنا چاہتا ہے، مگر ہم کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے:سپریم فلسطینی جج
- 12 گھنٹے قبل

7 ستمبر یوم فضائیہ، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار
- 18 منٹ قبل

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید، اب تک 20 ہزار بچے شہید
- 11 گھنٹے قبل

عید میلاد النبی ﷺ: ملک بھر میں 1500ویں یوم ولادت پر عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام
- 12 منٹ قبل

برازیلی ارب پتی نے ایک ارب ڈالر کی جائیداد فٹبالر نیمار کے نام کر دی
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ: فلور ملز ایسوسی ایشن
- 10 گھنٹے قبل

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
- 8 منٹ قبل

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے محفوظ علاقوں پر بھی بمباری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 11 گھنٹے قبل

جلال پور پیر والا میں کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بچہ لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- 12 گھنٹے قبل