Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی آئندہ بجٹ میں پینشنرز پر ٹیکس تجویز مسترد

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں پینشنرز پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 11th 2021, 8:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  آئندہ بجٹ میں پینشنرز پر ٹیکس تجویز مسترد کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم  عمران خان نے پیشننرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پینشنرز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی، پیشن کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں، پینشنر پر ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا ہونا تھا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ  افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement