جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسی خیر مقابلے میں شکست دے دی

نیپال کے آصف شیخ نے بہترین بلے بازی کی، ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسی خیر مقابلے میں شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیپال کو سنسی خیر مقابلے میں شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی۔

افریقہ نے نیپال کو 116 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کو مقررہ اوورز میں جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی۔ نیپال کے آصف شیخ نے بہترین بلے بازی کی۔ وہ ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انیل کمار ساہ نے 27 اور کشال بھروٹل نے 13 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں رنز نہ بنا سکا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ اوپنر ریزا ہینڈرکس سب سے زیادہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انہوں نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

ٹرسٹن اسٹبس نے 18 گیندوں پر27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کھیل پیش نہ کر سکا۔

نیپال کے کشل بھروٹل نے بہترین باؤلنگ کرائی۔ انہوں نے 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دپندرا سنگھ ایری نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان سلپ

نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان سلپ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا، چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 14فضائی میزبان سلپ ہوچکے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹورنٹو سیکٹر پر فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتا ہونے کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور سے لاپتا ہوگیا۔ نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا ۔

نور شیر کے لاپتا ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد موجودہ فضائی میزبان سمیت پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتا مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ لاپتا فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ اسائلم کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرائے جاتے ہیں تاہم یہ اقدام بھی فضائی میزبانوں کو سلپ ہوجانے سے روکنے میں کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 14 فضائی میزبان سلپ ہوچکےہیں۔ ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ہوٹل چھوڑ کرغائب ہوگیاتھا، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کی تحسین

انہوں نے صحت ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بھی حکومتی کاوشیں اجاگر کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کی تحسین

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور ڈیجیٹلائزیشن میں حکومتی اقدامات کی معاونت پر گیٹس فاونڈیشن کو سراہا ہے ۔

پیر کے روز اسلام آباد میں گیٹس فاونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے معاشی استحکام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے صحت ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بھی حکومتی کاوشیں اجاگر کیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے گورننس میں بہتری آئے گی اور حکومت زیادہ وسائل لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرسکے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورگیٹس فائونڈیشن کے مقاصد ایک ہیں جن میں صنفی تفاوت کا خاتمہ ، صحت کی سہولیات بڑھانا اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔بل گیٹس نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی مسلسل جذبے اور ذاتی دلچسپی پران کا شکریہ اداکیا ۔بل گیٹس نے اس بات کو اجاگر کیاکہ ملک بھر میں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ڈیٹا سائنس TOOPS اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کتنے اہم ذرائع ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ

بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ بحر الکاہل کے جنوب میں واقع ملک وانواتو کے علاقے پورٹ اولری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 156.7 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll