نگران حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں بجٹ بنایا ہے۔ نگران حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ سے تخمینہ بڑھ سکتا ہے، موجودہ بجٹ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہاکہ بجٹ کا کل حجم 3 ہزار 56 ارب ہے، یہ بجٹ پچھلے سے 34 فیصد زیادہ ہے، ہم اگلے سال میں مزید گروتھ کی طرف جائیں گے، سندھ حکومت کا بجٹ ہر سال زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نگران دور میں نئی سکیموں کو روک دیا گیا تھا، سیلاب زدگان کی سکیموں کو بند کیا گیا، ہمارا ڈویلپمنٹ کا بجٹ باقی سب صوبوں سے زیادہ ہے، ہم بڑی آسانی سے پانچ سو ارب روپے کی نئی سکیمیں ڈال سکتے تھے، ہم نہ پہلی بار حکومت کر رہے ہیں نہ آخری بار کرنے جا رہے، ہم لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں وفاق سے 1900 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، کم ازکم 37 ہزار تنخواہ سے مطمئن نہیں ہوں، بجٹ میں پرانی سکیمیں مکمل کرنے پر زور رہے گا، سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے نئی سکیم شامل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کیلئے ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بات کی جا رہی ہے، کوشش کریں گے جی ڈی پی کے حوالے سے وفاق کے ساتھ پورے طریقے سے تعاون کریں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فری بجلی کا کہا تھا، ہم نے وہ بھی اس بجٹ میں رکھا ہے، ہم سولر سسٹم نصف کرنے جارہے ہیں، سندھ میں فری بجلی دینے کی شروعات کر رہے ہیں، صوبے کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی ملے گا، معذور افراد کیلئے الگ ہسپتال اور پارک تعمیر ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کا 3 ہزار 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 26 minutes ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
