جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں عیدا لا ضحیٰ پر 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ، سیکیورٹی پلان تشکیل

نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں  عیدا لا ضحیٰ پر 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ، سیکیورٹی پلان تشکیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔
  لاہور میں نماز ِعید کی سیکیورٹی کیلئے06ایس پیز،22ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوز،480اپر سبارڈنیٹس سمیت 06ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ 
سی سی پی او لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِعیدکے اجتماعات کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے،نمازِعیدکے اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گئے۔ 

جرم

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر سے 8 افراد جاں بحق

فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر سے 8 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بڈھ بیر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتا رہا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

جب انصاف وقت پر نہ ہو اور دیر سے ملے تو یہ بھی ناانصافی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ استحکام کیلئے یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کیلئے پارلیمان میں اُن لوگوں کو ہونا چاہئے جو اسکے حق دار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر جب انصاف وقت پر نہ ہو اور دیر سے ملے تو یہ بھی ناانصافی ہے، ریحانہ ڈار کی جگہ فارم 47 والوں کو بٹھا دیا گیا، عمران خان کی رہائی کا فی الفور مطالبہ کرتے ہیں، رہا ہونے کے بعد ہماری خواتین کو دوبارہ گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آج بجٹ کے اسپیشل سیشن میں پارلیمنٹ سے لے کر الیکشن کمیشن تک واک کی، خان صاحب اور بشریٰ بی بی سمیت ہماری بہنوں کی رہائی کے لیے واک کی گئی، ہماری بہنوں کو ایک بار رہائی کے بعد دوبارہ سے گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے لوگوں کو رہائی نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پر کسی بھی قسم کا آپریشن نامنظور ہے، ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں سارا کا سارا نزلہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام پر گرانے کی کوشش ہے، شہباز شریف کہتا ہے ہمیں سرمایہ کاری کے لیے آپریشن چاہیے بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی صنعتیں ہیں؟ سرمایہ کاری اس لیے نہیں آرہی کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ صرف 180 پارلیمنٹرینز کی واک نہیں 3 کروڑ ووٹرز کی واک ہے، عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہم نے فوجی آپریشن کی مخالفت کی، کوئی بھی فیصلہ ہو اس مسئلے کو ایوان میں لایا جائے، حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے یہ ملک استحکام کے لیے آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کے لیے اس ایوان میں ان لوگوں کو ہونا چاہیے جن کا حق ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ واحد پارٹی پی ٹی آئی ہے جس میں ڈیڑھ سال میں تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن ہی نہیں ہوا اس کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا،ایک ملک میں دو قوانین نہیں چلنے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان ، اغواء ہونیوالے مزید 3 افراد کو چھوڑ دیا

اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان ، اغواء ہونیوالے مزید 3 افراد کو چھوڑ دیا

ہرنائی کے علاقے زرغون غزسے اغواء 10 افراد میں سے مزید 3 کو چھوڑ دیا گیا۔

حکام کے مطابق اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا۔

دوسری جانب زرغون غز  سےاغوا کیاگیا ایک نوجوان گھر پہنچ گیا ہے جس کی تصدیق اس کی فیملی کی جانب سے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہرنائی کے علاقے زرغون سے 19 جون کومسلح افراد نے 14 افراد کو اغوا کیاتھا جس میں سے 4 کو پہلے اور تین کو اب چھوڑا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے زرغون غر میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح سیر و تفریح کے لیے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ تمام افراد کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll