علاقہ مکینوں اور پولیس نے حادثے کی اطلاع پر ملنے پر جائے حادثہ پہنچ کر حادثے کے شکار افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا


سندھ کے شہر خیرپور میں قومی شاہراہ پر کراچی سے سکھر جانے والی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 4 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک ٹریفک حادثے خیرپور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کراچی سے سکھر جانے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق افراد میں امجد میتلو، ذیشان سومرو اور عبدالغفار میتلو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ذوالفقار علی میتلو ، عبدالستار میتلو، شاہنواز میتلو، عبدالمجید میتلو، وحید علی، محمد سہیل سومرو، عمران علی سومرو، فاروق میتلو اور دیگر شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں اور پولیس نے حادثے کی اطلاع پر ملنے پر جائے حادثہ پہنچ کر حادثے کے شکار افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا۔
سول ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹروں کو ہسپتال طلب کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل کرکے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
جاں بحق اور زخمی افراد روہڑی تحصیل کے گوٹھ علی واہن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو قربانی کے جانور کراچی کی مویشی منڈی میں فروخت کرکے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔
سول ہسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل






