جی این این سوشل

موسم

عید کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور میں عید کے روز درجہ حرارت 46 ڈگری تک جائے گا، بدھ تک گرمی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عید کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
عید کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کے دن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں عید کے روز درجہ حرارت 46 ڈگری تک جائے گا، بدھ تک گرمی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، لاہور میں اگلے دو سے تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے زیادہ تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام آباد میں بھی دن کے وقت موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ شام کے وقت شہر اقتدار میں تیزآندھی کی پیشگوئی کر دی گئی۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بالائی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بعد دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ  درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

علاقائی

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ہیٹ اسٹروک سے دو افراد ہلاک

کراچی :کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ اسٹروک سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک کےمختلف علاقےشدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں،ایسےمیں کراچی میں سمندری ہوائیں بندہونےسےگرمی میں مزیداضافہ ہوگیا۔جس سے2015کی ہیٹ اسٹروک کی کیفت ہوگئی ہے۔جس سےایک بارپھرسےاموات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

ذرائع کےمطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سےدو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق دونوں کیسز جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے، دونوں ہلاکتوں پر ایم ایل کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق تیسری ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی جانچ کا عمل جاری ہے، عباسی شہید اور سول ہسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب

ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا، پرویز الٰہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں سوا سال جیل میں رہا ہوں جہاں گرنے سے میری پانچ پسلیاں بھی ٹوٹیں، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی ۔

انہوں نے کہا کہ نہ بانی پی ٹی آئی اورنہ میں پیچھے ہٹوں گا، ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی، تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا لوگ اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں اس میں بھی اللہ نے خیر رکھی تھی، میری پوزیشن واضع ہے اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات، کیمپ جیل لاہور میں چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی ملنے آتے رہے، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو میں تب ہی کر لیتا، اس وقت بھی محسن نقوی خوامخواہ کا کرتا دھرتا بنا ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی، یہ ہر جگہ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کا مینڈیٹ چوری کیا پہلے وہ واپس کریں پھر بات ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے اس کے بجائے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق بلکہ اس نے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھاکر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کے لیے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110-115 ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll