وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکیورٹی انتظامات کے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا


پنجاب میں الائشیں نہروں اور نالوں پر پھینکے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔عملے کو گھر گھر جا کر الائشیں اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت عید کے انتظامات کے حوالے سے سکیورٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگز یب، صوبائی وزراءعظمیٰ بخاری، صہیب احمد بھرتھ،معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس و دیگر حکام شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکیورٹی انتظامات کے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
پنجاب میں الائشیں نہروں اور نالوں پر پھینکے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔عملے کو گھر گھر جا کر الائشیں اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا، قربانی کے بعدشہر بھر کی سڑکوں کو دھویا جائے گا،چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا۔
پنجاب حکومت نے سری پائے بھوننے پر بھی پابندی لگا دی گئی، قربانی کے بعد شہر بھر کی سڑکوں کو دھونے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی طور پر پارکوں میں بچوں کے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائی جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے، مویشی منڈیوں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 4 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 4 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 4 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 5 hours ago





