جی این این سوشل

جرم

ضلع کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، 4 کی حالت تشویشناک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلع کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق
ضلع کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے سے ایک کار بھی مکمل تباہ ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان

یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

جب انصاف وقت پر نہ ہو اور دیر سے ملے تو یہ بھی ناانصافی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ استحکام کیلئے یہ ملک کسی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کیلئے پارلیمان میں اُن لوگوں کو ہونا چاہئے جو اسکے حق دار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر جب انصاف وقت پر نہ ہو اور دیر سے ملے تو یہ بھی ناانصافی ہے، ریحانہ ڈار کی جگہ فارم 47 والوں کو بٹھا دیا گیا، عمران خان کی رہائی کا فی الفور مطالبہ کرتے ہیں، رہا ہونے کے بعد ہماری خواتین کو دوبارہ گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آج بجٹ کے اسپیشل سیشن میں پارلیمنٹ سے لے کر الیکشن کمیشن تک واک کی، خان صاحب اور بشریٰ بی بی سمیت ہماری بہنوں کی رہائی کے لیے واک کی گئی، ہماری بہنوں کو ایک بار رہائی کے بعد دوبارہ سے گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے لوگوں کو رہائی نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پر کسی بھی قسم کا آپریشن نامنظور ہے، ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں سارا کا سارا نزلہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام پر گرانے کی کوشش ہے، شہباز شریف کہتا ہے ہمیں سرمایہ کاری کے لیے آپریشن چاہیے بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی صنعتیں ہیں؟ سرمایہ کاری اس لیے نہیں آرہی کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ یہ صرف 180 پارلیمنٹرینز کی واک نہیں 3 کروڑ ووٹرز کی واک ہے، عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہم نے فوجی آپریشن کی مخالفت کی، کوئی بھی فیصلہ ہو اس مسئلے کو ایوان میں لایا جائے، حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے یہ ملک استحکام کے لیے آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، استحکام کے لیے اس ایوان میں ان لوگوں کو ہونا چاہیے جن کا حق ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ واحد پارٹی پی ٹی آئی ہے جس میں ڈیڑھ سال میں تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن ہی نہیں ہوا اس کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا،ایک ملک میں دو قوانین نہیں چلنے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل کا جی میل میں بھی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

جی میل میں اے آئی کی بدولت اب ای میل کی اندرونی چیدہ معلومات بھی با آسانی اخذ کی جا سکتی ہیں، گوگل 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل کا جی میل میں بھی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نے جی میل میں بھی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ جی میل میں اے آئی کی بدولت اب ای میل کی اندرونی چیدہ معلومات بھی با آسانی اخذ کی جا سکتی ہیں

گوگل کی حالیہ اپڈیٹ کے بعد اب صارفین کو ای میل کی لمبی لائنز اور ان میں سے معلومات اخذ کرنے کی کھپت سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ جیمنائی سسٹم کی اشتراکیت سے اب جی میل کے اندرونی مواد سے بھی باآسانی مطلوبہ معلومات اخذ کی جا سکتی ہیں۔ 

گوگل کے مطابق جی میل میں شامل کیا گیا اے آئی سسٹم صارفین کو یہاں تک بھی معلومات نکال کے دے سکتا ہے کہ آپ کی کون سی میٹنگ کب ہوئی، آپ کی کمپنی نے اپنے ایونٹ میں کتنا خرچہ برداشت کیا، اور آپ کو بزریعہ ای میل موصول ہوا کوڈ نمبر کیا تھا۔ مزید یہ کہ جیمنائی اے آئی سسٹم ایک تھریڈ میں موجود ای میلز کے کانٹینٹ کے اہم نکات کا خلاصہ نکال کے دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

موبائل فون کی جی میل ایپ میں بھی اے آئی فیچر فعال کر دیاگیا ہے۔ ویب کی طرح موبائل ایپ میں بھی اے آئی کے تمام فیچرز سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ویب میں اے آئی ٹیب سائیڈ پینل کے طور پر موجود ہے، جبکہ موبائل ایپ میں بھی نیچے کی جانب اے آئی کا آپشن فعال ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس پر اچانک چھاپہ

عوامی وسائل کے ضیاع پر اظہار برہمی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس پر اچانک چھاپہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 جون 2024 کو اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چلڈرن کمپلیکس کی لائٹس، پنکھے اور اے سی چل رہے تھے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں عوامی وسائل کے بے دریغ استعمال پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے  کمپلیکس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ 

 لوگوں کی عدم موجودگی کے باوجود لائبریری میں بجلی کے آلات چل رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن لائبریری میں موجود جمنیزیم اور سوئمنگ پول سمیت اسپیشل بچوں کے علیحدہ سیکشن کا بھی دورہ کیا۔

اس کے ساتھ لائبریری کے سینٹر آف جیالوجی،اے آئی، آرٹیفشل سیکشن اوردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ مرکزی عمارت کے دورے کے دوران لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll