جی این این سوشل

علاقائی

مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب عہدہ سنبھالے 100 روز مکمل

55 فیصد عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب عہدہ سنبھالے 100 روز مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب عہدہ سنبھالے 100 روز مکمل،55 فیصد عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے مریم نواز کی 100 روز کی کارکردگی پر  سروے کروایا ہے۔سروے میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمرکے 2010 لوگوں سے رابطہ کیا گیا جن میں 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین شامل تھیں، سروے میں شامل افراد کی اکثریت یعنی 60 فیصد تعداد دیہی آبادی جبکہ 40 فیصد شہری آبادی پر مشتمل تھی۔

سروے میں شامل 55 فیصد شہریوں نے حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے میں 35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے، حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کرنے والوں کی شرح شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ رہی اوران افراد کی 51 فیصد تعداد کو حکومتی کارکردگی میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔

حکومتی کارکردگی سے متعلق سوال پر 10 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے میں 53 فیصد افراد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کو مؤثر قرار دیا جبکہ 34 فیصد نے غیر مؤثر اور 13 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ 44 فیصد نے پنجاب حکومت کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو سراہا جبکہ 11، 11 فیصد نے موبائل کلینک اور سولر پروگرام کی تعریف کی۔

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

عباس آفریدی نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما  عباس آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی عباس آفریدی نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی نے پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کی۔

عباس آفریدی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور کوہاٹ کی ضلعی صدارت سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا، استعفے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ذاتی تعلق رہے گا مگر پارٹی کو اندر سے تقسیم کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، آزاد حیثیت میں سیاست کرتا رہوں گا۔ عباس آفریدی نے استعفی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھجوا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیراسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا گیا

بجٹ کا حجم 264 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے،وزیرخزانہ عبدالماجد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیراسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا گیا

آزاد کشمیراسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، وزیرخزانہ عبدالماجد خان بجٹ پیش کیا۔

وزیر خزانہ آزاد کشمیر نے بتایا کہ بجٹ کا حجم 264 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 20 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 42 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب وفاقی حکومت اور 12 ارب اپنے وسائل سے حاصل کیے جائیں گے۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق تعلیم کا بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ صحت کے لیے 1.8 ارب سے بڑھا کر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 2 ارب 80 کروڑ سے بڑھا کر 3 ارب 70 کروڑ کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کا بجٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، وزیر اعظم

کم لاگت اور قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کے لیے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کے لیے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، کم لاگت اور قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، معیشت کو مثبت سمت پرگامزن کرنے کے لیے بھرپورمنصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کریں گے، اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات کو ختم کیا جائے گا۔عام آدمی کو معاشی تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجٹ کے دوران وزراء پارلیمان میں حاضری یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، پری بڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیاں پی آئی اے کی مختلف سائٹس کا دورہ کررہی ہیں، پی آئی اے کی بڈنگ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی جبکہ یو این غذائی پروگرام افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سے کابل ٹرانزٹ کی اجازت بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کنٹینر ٹرکوں کے پرزوں پر مشتمل ہوگا، خصوصی اجازت صرف ایک مرتبہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll