عید الاضحی کے موقع پر گورنر پنجاب کا ایس او ایس کا دورہ، 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان
بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہوں نے یہاں سے نکل کر تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،میڈیا سے گفتگو


گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، انہوں نے اس موقع پر 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایس او ایس ولیج میں رہنے والے بچوں سے عید ملی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہوں نے یہاں سے نکل کر تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ میں ہر عید پر آپ سے ملنے کے لیے آتا رہوں گا،تمام بچوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ گورنر ہاوس کا دورہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی محبت اور اپنائیت سے میرے ساتھ پنجاب اور وفاق کے حوالے سے بات کی ہے۔ یہ اتحادی حکومت ہے اور یہ اس کا پہلا بجٹ تھا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کچھ گلے شکوے ہیں، مجھے امید ہے کہ جو بھی فاصلے ہیں وہ بات چیت سے ختم وہ جائیں گے۔ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہماری 3 میٹنگز ہو چکی ہے، امید کرتا ہوں کہ یہ اتحاد اچھی ورکنگ ریلیشن شپ میں تبدیل ہو جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے وفاق سے تحفظات تقریباً دور ہوچکے ہیں، پنجاب میں بھی معاملات حل ہوجائیں گے ۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ کو جو سندھ میں ان کا شئیر ہے وہ ضرور ملے گا۔ پیپلز پارٹی نے تمام پولیٹیکل پارٹیز کو لے کر 5 سال حکومت کامیابی سے چلائی۔ سندھ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ فارمولا طے ہے۔ گزشتہ 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں تھا آج ان 16 ماہ کے لیے سخت الفاظ اس لیے استعمال نہیں کر رہا کہ کل ایک اچھی میٹنگ ہوچکی ہے۔ عید کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارلیمانی ارکان کی میٹنگ ہوگی معاملات طے ہوجائیں گے.

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 3 hours ago

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 4 hours ago

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 3 hours ago

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 hours ago

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 hours ago

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 2 hours ago

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 hours ago

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 hours ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 2 hours ago