حج کے دوران جاں بحق ہونیوالے والے عازمین اردن اور ایران کے تھے، 17 عازمین لاپتہ ہیں


سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے حج کے دوران اردن اور ایران کے کم از کم 19 عازمین جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران 14 اردنی عازمین کی موت واقع ہو گئی جبکہ 17 لاپتہ ہیں۔
علاوہ ازیں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولی وند نے کہا کہ اس حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں اب تک پانچ ایرانی عازمین انتقال کر چکے ہیں۔
اس سال سعودی عرب میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائد العمر افراد کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔
سعودی عرب نے ابھی تک جاں بحق افراد کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں البتہ اس سال عازمین کو گرمی اور موسم کی شدتر سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران 240 عازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل




