حج کے دوران جاں بحق ہونیوالے والے عازمین اردن اور ایران کے تھے، 17 عازمین لاپتہ ہیں


سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے حج کے دوران اردن اور ایران کے کم از کم 19 عازمین جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران 14 اردنی عازمین کی موت واقع ہو گئی جبکہ 17 لاپتہ ہیں۔
علاوہ ازیں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولی وند نے کہا کہ اس حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں اب تک پانچ ایرانی عازمین انتقال کر چکے ہیں۔
اس سال سعودی عرب میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائد العمر افراد کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔
سعودی عرب نے ابھی تک جاں بحق افراد کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں البتہ اس سال عازمین کو گرمی اور موسم کی شدتر سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران 240 عازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

پشاور ، کرک میں 5 دہشتگردانہ حملے،3 پولیس اہلکار اور ایک ایف سی گارڈ شہید
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم کر دی
- 4 گھنٹے قبل

شمالی مقدونیہ : نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی ، 51 افراد ہلاک، 100 کے قریب زخمی
- 3 گھنٹے قبل

بدین :زمین کے تنازع پر مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس: کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال
- 41 منٹ قبل

ڈہرکی :رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس پر ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیانے کیا،راناثنااللہ
- 2 گھنٹے قبل

بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی
- ایک گھنٹہ قبل

صدرمملکت، وزیراعظم، وزیرداخلہ سمیت سیاسی رہنماؤں کی نوشکی میں دھماکے کی مذمت
- ایک گھنٹہ قبل

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، حکومت کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل