جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی نئی تصاویر وائرل

رواں سال کے شروع میں ہی ادکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی نئی تصاویر وائرل
اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک کی نئی تصاویر وائرل

رواں سال کے آغاز میں دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نامور کرکٹر شعیب ملک اور ادکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کر دیں۔

پاکستانی اداکارہ ثنا ء جاوید اور نامور کرکٹر شعیب ملک نے شادی کے بعد پہلی عید اکٹھے منائی ۔

تصاویر میں معروف جوڑے کو خوش گوار موڈ میں رومانٹک پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sana Shoaib Malik (@sanajaved.official)

پوسٹس کے کیپشن میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے شروع میں ہی ادکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کی تھی۔

پاکستان

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ایپلٹ ٹریبونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کا آغاز ہو چکا ہے، ان ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے، ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے، ایف بی آر کے مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا، ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹریبونلز کیساتھ کسٹمز ایپلٹ ٹریبونلز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کیلئے اعزاز دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپنی مرضی سے  استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال رہا اور نہ مجھ پر کیس قسم کا کوئی پریشر ہے میں اپنی مرضی سے اس عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میری مصروفیات کافی زیادہ ہیں اسی لیے میں خود کو اس عہدے کے اہل نہیں سمجھتا ہوں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کسی اور نام پر اتفاق کیا جائے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں  ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظورکرلی گئی۔

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا جبکہ امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پرٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll