جی این این سوشل

کھیل

سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر جاں بحق

سابق کرکٹر  ڈیوڈ جانسن بینگلورو میں  اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی سے گرکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر جان سے دھو بیٹھے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر  ڈیوڈ جانسن بینگلورو میں  اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی سے گرکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈیوڈ جانسن کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔ 

 جانسن اپنے گھر کے پاس ہی ایک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے مگر ان دنوں ان کی صحت کچھ ٹھیک نہیں تھی۔  جانسن کی اچانک موت سے کرکٹ کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور کرکٹرز نے ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ 

جانسن نے 1995 میں بھارت کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کرکٹ کریئرکا آغاز کیا اور سال 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ 

پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی طلب کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی بدنامی پر مبنی مہم کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے 9 جولائی کو اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی طلب کر لیا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں، اور ان کے بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کا شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے مقام کو مکمل یقین رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع  پر کیا گیا جو اس جگہ کو  اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll