یہ بجٹ عوام کے ساتھ کیا گیا فراڈ ہے، قائد حزب اختلاف عمر ایوب


اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے نئے مالی سال کے بجٹ کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ عوام کے ساتھ کیا گیا فراڈ ہے۔
عید کی چھٹیوں کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے حوالے سے کہا کہ یہ بجٹ پاکستان کے عوام اور مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی ہے، اس بجٹ کی کہانی کا آغاز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے سے ہوا اور اختتام بوٹ کو عزت دو پر ہوا۔ دیسی زبان میں ہم مینڈک ڈڈو کہتے ہیں اور یہ بجٹ ڈڈو بجٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ یہ بجٹ عوام کے ساتھ کیا گیا فراڈ ہے، یہ بجٹ پیش کر کے عوام کے ساتھ ڈاکا مارا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں مہم نہیں چلائی مگر آج بھی پولیس پیچھے لگی ہے، ہمارے خلاف متعدد جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ہمارے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات درج کرائے گئے۔ ہمارے وکلا اور ساتھیوں نے صرف اپنے فارم جمع کرائے، کسی کو انتخابی نشان چینک، کسی کو میز کسی کو باجا اور کسی کو بینگن ملا، عوام نے ہمارے انتخابی نشان ڈھونڈے اور فارم 45 کےاصلی ہیروز آج یہاں ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس بجٹ کی کہانی ووٹ کو عزت دو سے شروع ہوئی تھی، ہمارا ووٹ کا مینڈیٹ چرایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو مشکل سے نکالا، بانی پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا، کرونا آیا تو دنیا بند ہوگئی، بھارت میں مودی نے لاک ڈاؤن کردیاتھا۔
عمرایوب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے صاف بتایا کہ دوسرے سٹیک ہولڈرز سے بات کریں، حکومت نے بجٹ میں خود اپنے لئے کھڈا کھودا ہے، یہ بجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا جو ملکی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا۔ حکومت ایک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل کردوسرے کی طرف جا رہی ہے، یہ لوگ کھڈا کھود کر اس میں لیٹ گئے، اب کہتے ہیں ہمیں بچاؤ، یہ حکومت فارم47 کی پیداوار ہے، یہاں پر خود ساختہ فلاسفر بنے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ احسن اقبال جیسے وزیر خود کو ارسطو سمجھتے ہیں، یہ لوگ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو پیراشوٹ سے چیئرمین ایکنگ بنادیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بجٹ کو’’مینڈک بجٹ‘‘ قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ بجٹ عوام اور پاکستان کے مستقبل کے خلاف ہے، محمداورنگزیب کوان لوگوں نے بہت بڑے خواب دکھائے ہوں گے، محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا کر ان کی سیٹ پر آرا مارنا شروع کر دیا، وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو چیئرمین ایکنگ کےعہدے سے ہٹادیا۔

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 33 منٹ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 20 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 8 منٹ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 41 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- ایک گھنٹہ قبل

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل